بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ ، تین اضلاع میں پولنگ آج ہوگی

8 Dec, 2022 | 08:28 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:آزاد کشمیرکے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ ہوگی۔ میرپور ڈویژن،  2 میونسپل کارپوریشن، ایک میونسپل کمیٹی اور 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے، ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 جبکہ یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔انتخابات کے دوران میرپورڈویژن کے 12 لاکھ 38 ہزار 49 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن میں 222 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کوٹلی ٹوٹل 14 وارڈز پر مشتمل ہے، کوٹلی ڈسٹرکٹ کونسل کے 58 ممبران اور یونین کونسل کے 60 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 430 ہے۔

میونسپل کمیٹی بھمبرٹوٹل 8 وارڈز پر مشتمل ہے جبکہ بھمبر ڈسٹرکٹ کونسل کے 31 ممبران اور یونین کونسل کے بھی 31 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 214 ہے۔

مزیدخبریں