(عمرڈار)لاہور کے علاقہ بٹ چوک کالج احمد نگر ماں بیٹی کی لاش برآمد،46 سالہ خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو گولی ماری کر خودکشی کرلی۔
بٹ چوک کالج احمد نگر میں قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 46 سالہ خاتون نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو گولی ماری اور پھر خود کشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس اور فارنزک ٹیموں نےابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔دونوں کی لاشیں صوفے پر پڑی تھیں اور پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔شازیہ نے واقعہ سے قبل ماموں کو خودکشی کا بتایا تھا،مرنے والوں میں 46سالہ شازیہ اور 17 سالہ ماہم شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نےجائےوقوعہ سےشواہد جمع کرلئے ہیں اور فرانزک ٹیمیں بھی جائےوقوعہ پر موجود ہیں۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔