لاہور پولیس کے 50 ایس آئی،اے ایس آئی کے تبادلے؛ نوٹیفکیشن جاری

8 Dec, 2021 | 08:57 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)لاہور پولیس کے 50 سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور کانسٹیبلز کے مختلف ونگز میں تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔

 ایس ایس پی ایڈمن غلام مبشر میکن نے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔سب انسپکٹر محمد نواز کو ڈسپلن برانچ سے آپریشن ونگ ، اے ایس آئی ابرار خالد کو سی سی پی او آفس سے آپریشن ونگ تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر محمد ریاض کا سی سی پی او آفس سے لیگل برانچ ، اے ایس آئی علی زیب کا ڈسلپن برانچ سے انویسٹی گیشن ونگ اور ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ کا سی سی پی او آفس سے آپریشن ونگ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کانسٹیبل شیرعلی کو سی سی پی او آفس سے آپریشن ونگ، ہیڈ کانسٹیبل مظہر عباس کو سی سی پی او آفس سے انویسٹی گیشن ونگ اور کانسٹیبل محمد قیوم کو سی سی پی او آفس سے آپریشن ونگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں