ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے صارفین کیساتھ بلنگ میں جعلسازی شروع کر دی

Lahore
کیپشن: Lesco
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے ڈیفیکٹو میٹرز کی آڑ میں بجلی کے صارفین کیساتھ بلنگ میں جعلسازی شروع کر دی، کمپنی نے خراب میٹرز کو تبدیل کئے بغیر کوڈ کو ختم کر کے سٹیٹس کو بدل کر اضافی بلز بھی چارج کر لئے گئے۔
 
 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ڈیفیکٹو میٹرز کے کوڈ کو ختم کرکے ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی بلز چارج کر لئے گئے، دستاویزات کے مطابق ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے جعلسازی سے بلوں پر ریکارڈ کو مرتب کیا گیا کیونکہ سائٹ پر پرانے میٹرز نصب ہیں جبکہ بلوں پر میٹرز تبدیل ہونے کا سٹیٹس شائع کر دیا گیا ہے۔
کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے لیسکو نے خراب میٹرز کے ڈیفیکٹو کوڈ ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاہم ڈیفیکٹو کوڈ ختم کرنے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی یونٹس چارج کر لئے گئے ہیں، واضح رہے کہ ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل میٹرز کو تبدیل کرنا لیسکو کی ذمہ داری ہے تاہم لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے خراب میٹرز کے سٹیٹس میں ہیراپھیری ہونے لگی۔