ویب ڈیسک: اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.62 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔