کس کو کتنے ووٹ پڑے؟ این اے 133 الیکشن کے سرکاری،حتمی نتائج جاری

8 Dec, 2021 | 05:56 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد)این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن میں کس کو کتنے ووٹ پڑے، الیکشن کمیشن نے سرکاری اور حتمی نتائج جاری کردئیے نو امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط کرلی گئیں۔
 الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے سرکاری اور حتمی نتائج جاری کردئیے,مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو 46 ہزار 811 ووٹ پڑے,پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار چودھری اسلم گل کو 32313 ووٹ پڑے.

آزاد امیدوار حبیب اللہ کو 650 جبکہ فرسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار سیدہ غلام فاطمہ گیلانی نے 377 ووٹ لیے, آزاد امیدوار واکف تہماسب کیانی کو 300 جبکہ تحریک جوانان پاکستان کے امیدوار عبدالعزیز کو 144 ووت پڑے.آزاد امیدوار محمد نواز کو 115 ووٹ پڑے جبکہ آزاد امیدوار سہیل شہزاد کو 97 ووٹ پڑے.

آزاد امیدواروں محمد حفیظ کو 86، رانا خالد محمود کو 56 جبکہ عرفان خالد کو 48 ووٹ پڑے.گیارہ امیدواروں میں سے نو امیدواروں کی مطلوبہ ووٹ نا لینے پر زر ضمانت بھی ضبط کرلی گئی.

مزیدخبریں