کترینہ کیف،وکی کوشل کی 'لوسٹوری' کیسے شروع ہوئی؟

8 Dec, 2021 | 05:45 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔ دونوں کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن مداحوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی محبت کا آغاز کہاں سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مداحوں میں  تجسس پایا جاتا ہے کہ کترینہ اور وکی جو ایک ساتھ کبھی اسکرین پر ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ان کی اچانک ڈیٹ کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے بارہا ان خبروں کی تردید کی جاتی رہی۔ بھارتی میڈیا پر کترینہ اور وکی کی لو اسٹوری کے آغاز سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں کی لو اسٹوری کا آغاز 2018 میں کافی ود کرن شو میں ہوا تھا۔

 2018میں کترینہ نے کافی ود کرن میں  اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا کہ وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ سکرین پر اچھی لگیں گی اور جب یہی بات کافی ود کرن میں وکی کوشل کو بتائی گئی تو وہ بھی سن کر انتہائی خوش ہوئے   بعد ازاں   دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا میں آنے لگیں ۔ 2019 میں وکی نے ایک اسٹیج کے دوران کترینہ کو اپنی مزاحیہ باتوں میں پھنسا کر سر عام آئی لو یو بولنے پر بھی مجبور کردیا تھا۔

 کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ یعنی کل بروز جمعرات طے پائی ہے۔ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو موبائل فونز کا  استعمال کرنا  منع ہے۔
 


 

مزیدخبریں