نازیبا ویڈیوز سکینڈل؛ عدالت سے خوشبو خان کے متعلق اہم خبر

8 Dec, 2021 | 05:07 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان الیاس)سیشن عدالت تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں نازیبا ویڈیوز بنانے سکینڈل پر کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کر لی ۔
اداکارہ  خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی،ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت پر سماعت کی۔ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل ، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں جس موضوع پر بات کررہی ہوں وہ سنجیدہ ہے، میرے پر جو الزام لگا ہے اتنی بڑی پریس کانفرنس ہوئی ہے اور میرے خلاف جس بندے کو استعمال کیا گیا ہے اس کی شکل دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ میرا کام کرے گا، مجھے کوئی ضرورنہیں کہ میں اس بات کی صفائی دوں۔

اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ میں سائبر کرائم سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں،کاشف چن کو دباؤ میں لا کر بیان دلوایا گیا ہے۔ اگر میں نے کاشف چن کو ویڈیو بنانے کا کہا تو  اس نے ویڈیو 15 دن پہلے شالیمار تھیٹر کے مرد فنکاروں کو کیوں دی؟

سٹیج ڈانسر خوشبو خان کا مزید کہناتھا کہ میرے پر الزام ثابت کریں میں صفائی نہیں دوں گی،میں سب سے پیار کرتی ہوں میرے پیار کا ناجائز فایدہ اٹھایا،شالیمار تھیٹر میرے خلاف ہے انہوں نے میرے پیسے بھی ہڑپ لئے تھے،الزام ثابت ہوا تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

مزیدخبریں