پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے لئے تشویشناک خبر

8 Dec, 2021 | 04:40 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)نان ویکسینڈسٹاف اور مسافر بٹھانے والی گاڑیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے کاروایئاں تیز کردیں،سیکرٹری آرٹی اے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے بابو صابو ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چٹھہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے نان ویکسینڈسٹاف سٹاف اور مسافروں کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے عناصر کیخلاف کاروایئاں تیز کردیں۔ سیکرٹری آرٹی اے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے بابو صابو کے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بسوں کے عملے اور مسافروں کی کورونا ویکسنیشن چیک کی۔

سیکرٹری آرٹی اے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے نان ویکسینڈسٹاف اور مسافر بٹھانے پر09 گاڑیوں ضبط کرلیں اور 70 ہزار روپے جرمانے کردیئے،سیکرٹری آرٹی اے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے کہا کہ نان ویکسینڈسٹاف اور مسافروں کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں