پیٹرول پمپ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

8 Dec, 2021 | 03:25 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   پیٹرول پمپ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا,  پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔

پتوکی میں لاہور اڈے کے قریب پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔ موٹر سائیکل جب پمپ کے قریب پہنچی تو اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔پیٹرول پمپ کی مشینیں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں پیٹرول پمپ بڑے حادثے سے بچ گیا۔

موٹر سائیکل مکمل طور پر جل گئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھا دیا۔ پتوکی۔موٹرسائیکل میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں