وارڈن کا شہری پر بہیمانہ تشدد، تھپٹر اور ٹانگیں دے ماریں

8 Dec, 2021 | 02:53 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: ٹریفک وارڈن کا موٹرسائیکل سوار شہری پر تشدد، شہری کی جانب سے موبائل فوٹیج بنانے کی کوشش پر وارڈن طیش میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل بند کرنے پرٹریفک وارڈن اور شہری میں بحث و تکرار ہوگئی جس پر وارڈن نوجوان کو گریبان سے پکڑ کر ٹریفک سیکٹر لے گیا۔ شہری کی جانب سے موبائل فوٹیج بنانے کی کوشش پر وارڈن طیش میں آگیا۔ شہری نے وارڈن کو دہائی دی کہ میں آپ کے ترلے کررہا ہوں اور اس دوران نوجوان قریب کھڑے  وارڈنز کو بھی بلاتا رہا۔ 

شہری پر وارڈن کے تشدد کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں وارڈن کو شہری تھپڑ مارتے، دھکے دیتےاور ٹانگیں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ مجھے کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

مزیدخبریں