شادی میں فلمی سین، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

8 Dec, 2021 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک)کبھی کبھار حقیقی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ فلمی مناظر کو بھی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک دولہادلہن کی شادی کی تقریب میں دلہن کا آشنا گھس آیا اوردولہا کے سامنے اپنی سابقہ محبوبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا۔

 اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن چاروں طرف سے مہمانوں میں گھرے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے ہی والے ہوتے ہیں کہ اس دوران دلہن کا سابق آشنا وہاں پہنچ جاتا ہے۔ اس نے اپنا چہرہ سکارف سے چھپا رکھا ہوتا ہے،  آتے ہی وہ زبردستی دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیتا ہے حالانکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اس سے بچنے اور اپنے چہرہ دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی  ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آدمی اور دلہن ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم پھر ان کا تعلق ختم ہو گیا اور لڑکا چند ماہ قبل کسی اور شہر میں کام کی غرض سے چلا گیا تھا۔ اسی عرصے میں لڑکی کے گھروالوں نے اس کی شادی اس دولہا کے ساتھ طے کر دی جس کا علم اس لڑکے کو بھی ہو گیا اور وہ عین شادی کی تقریب کے دوران وہاں آ ٹپکا، اور دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیا، جس کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا کہ اب دلہن کس کے ساتھ جائے گی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دلہن کو  دولہا کے ساتھ  بھیج دیا۔

مزیدخبریں