ویب ڈیسک : فرح خان ، کرن جوہر ڈانس پریکٹس کی ویڈیو وائرل جس میں دونوں معروف شخصیات کو" بولے چوڑیاں ، بولے کنگنا پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
بھارتی شوبزانڈسڑی سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات فرح خان ، کرن جوہر کےڈانس پریکٹس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے ،فرح خان ، کرن جوہر کو " بولے چوڑیاں ، بولے کنگنا پر ڈانس کرتے دیکھاتے دیکھا جاسکتا ہے ، جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔فرح خان سیاہ ٹاپ، پینٹ اور ایک لمبی جیکٹ میں ملبوس دکھائی دے رہی ہے جبکہ کرن جوہرنےسیاہ قمیض ،خوبصورت جیکٹ اور دھوپ میں لگانےوالا چشمہ پہن رکھاہے۔
واضح رہے معروف اداکاروکی کوشل اور کترینہ کی سنگیت تقریب میں شرکت کیلئے کرن جوہر اور فرح خان گانے پرڈانس پریکٹس کررہے ہیں ، "کرن جوہر اور وکی کوشل اور کترینہ کے قریبی دوست بھی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ ہدایتکار فرح خان اور زویا اختر کی شرکت بھی متوقع ہے۔