ویب ڈیسک: تامل ناڈو کے کونور میں ویلینگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آرمی اور پولیس اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
بھارتی چیف آف سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 14 لوگ سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق بپن روات اپنی اہلیہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ تین افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا سکا ہے۔ جنرل راوت زخمی ہیں یا ہلاک، تصدیق ہونا باقی ہے۔