ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد

District Jail Lahore
کیپشن: Lahore Jail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ داخلہ نےبڑے سیاستدانوں، اعلیٰ افسران کی جیلوں سے رہائی کے بعد ایڈمن بلاک میں ملاقات کروانے کی بجائے صرف بی شیڈ اور روٹین کے ملاقات شیڈ ملاقات کے احکامات جاری کردئے۔

زرائع کے مطابق کسی بھی قیدی کی ملاقات ایڈمن بلاک میں کروانے سے سختی سے روک دیا گیا۔ زیادہ تر وی آئی پی ملاقاتیں اڈیالہ جیل سمیت بڑی جیلوں میں ہوتی تھیں۔ بڑی جیلوں میں سیاستدان اور بیوروکریٹس بھی اب کیسز کے دوران قید رہے۔ 
سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے ملاقاتیں زیادہ تر ایڈمن بلاک میں ہوتیں یا ان کو ہسپتال منتقل کرکے تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ آئی جی جیل کو ایڈمن بلاک میں ملاقات روکنے کےلئے کیمروں سے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی۔