میڈیکل طالبات کا یونیورسٹی میں ڈانس ،ویڈیووائرل

8 Dec, 2021 | 12:01 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  میڈیکل کی   طالبات  کی   بادشاہ فلم کے گانے" جگنو "پر ڈانس  کی  ویڈیو نے  سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ 

 جگنوچیلنج   میں   بادشاہ فلم  کے اصل گانے پر میڈیکل کی 6 طالبات  کےایک گروپ کو  اسٹیپس کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کالج یا ہاسٹل کے احاطے میں بنائی گئی  ہے۔   میڈیکل کی طالبات  اپنی یونیفارم میں  موجود ہیں ۔   بادشاہ فلم کے گانے" جگنو "پر ڈانس کر تے دیکھا جاسکتا ہے ، لڑکیوں کے ایک گروپ کی اس گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی  خوب  وائرل ہورہی ہے جس کو  لاکھوں صارفین اب تک دیکھ چکے ہیں 

 انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو  کو  اب تک  5 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ  648,326 لائیکس  مل چکے ہیں۔  کمنٹس باکس صارفین  کےمحبت بھرے   پیغامات ، ایموجیز سے بھرا ہوا ہے۔ کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’ڈاکٹر بھی ڈانس کر سکتے ہیں‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا ’’اگلی نسل کے ڈاکٹرز‘‘۔ ایک اور نے مزید کہا ، "یہ چیلنج کا بہترین" ہے۔

مزیدخبریں