بنگلادیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی

8 Dec, 2021 | 09:26 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ بنگلا دیش ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے 101 رنز بنانے تھے مگر وہ 14 رنز قبل ہی آل آؤٹ ہوگئی  جبکہ پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 213 رنز مزید درکار ہیں۔ قومی ٹیم کی طرف سے ساجد علی نے 8 وکٹیں لی اور شاہین شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔

ساجد خان پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ہیں جنہوں ایک اننگز میں 8 وکٹیں لی ہے۔ اس سے قبل آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک اننگز میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی تھی بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی نذر ہوا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 
 

مزیدخبریں