ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ بنگلا دیش ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے 101 رنز بنانے تھے مگر وہ 14 رنز قبل ہی آل آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 213 رنز مزید درکار ہیں۔ قومی ٹیم کی طرف سے ساجد علی نے 8 وکٹیں لی اور شاہین شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔
ساجد خان پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ہیں جنہوں ایک اننگز میں 8 وکٹیں لی ہے۔ اس سے قبل آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک اننگز میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
Eight wickets for Sajid Khan (15-4-42-8)????????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021
Pakistan bowl out Bangladesh for 87 and enforce the follow-on!#BANvPAK pic.twitter.com/TyX3kW7OFS
اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی تھی بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی نذر ہوا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔