علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

8 Dec, 2021 | 08:43 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42  : طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات  کےباعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 229،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے راسلخیمہ جانے والی پرواز 5725،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 525/524،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408،پی آئی اے کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 185 اور پی آئی اے کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 307/306 شامل ہے۔

مزیدخبریں