(ملک اشرف) پنجاب بارکونسل کے انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نتائج کا باضابطہ حتمی اعلان کردیاگیا، ایڈوکیٹ جنرل کی منظوری سے کامیاب ممبران پنجاب کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔
پنجاب بار کونسل کی لاہور سے سولہ سیٹوں کے لئے پندرہ کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیاگیا ہے، جمیل اصغر بھٹی کی ایل ایل بی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روک لیاگیا ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق لاہورسیٹ سے کامیاب ممبران پنجاب بار کونسل میں عرفان حیات باجوہ4908ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
احمدیاورچاولی4781ووٹ ، ذبیح اللہ ناگرہ4772ووٹ ، حافظ عبدالنعیم نے4744، محمداحمدقیوم نے4652 ووٹ لے کر ممبر پنجاب بار کونسل بن گئے۔ کامیاب ممبر پنجاب بار کونسل کامران بشیر نے 4201ووٹ ،عندلیب اسلم بھنڈرنے3978،فرحان شہزادن3972ووٹ، فرحان شہزاد 3972ووٹ ، رائے محمد نواز کھرل 3906 رانامحمدآصف نے3696، راناضمیراحمدجھیڈونے3629ووٹ حاصل کرکے ممبر پنجاب بار کونسل بن گئے ۔
عرفان صادق تارڑ نے 3514 ووٹ، مبشررحمان چودھری نے3363ووٹ منیربھٹی3292 ووٹ جبکہ بابروحید3253ووٹ لےکر ممبر پنجاب بار کونسل بن گئے۔