پنجاب کابینہ نے وویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل اور آن لائن کالجز ایڈمیشن کی منظوری دے دی

8 Dec, 2020 | 05:32 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب کابینہ نے وویمن ہاسٹلز اتھارٹی بل اور  آن لائن کالجز ایڈمیشن کی منظوری دے دی۔  اتھارٹی پرائیویٹ ہوسٹلز  کی انسپکشن اور معیار کا تعین کرنے کی مجاز ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کابینہ کےاجلاس میں ورکنگ وویمن  کے لئے ہاسٹلز بل کی منظوری دی گئی،  اس بل کی منظوری کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کےپرائیویٹ ہاسٹلز  کو  قواعد و ضوابط کے دائرے میں لایا جائے گا، اتھارٹی پرائیویٹ ہوسٹلز  کی انسپکشن اور معیار کا تعین کرنے کی مجاز ہوگی۔

کابینہ نےآن لائن کالج داخلوں کی منظوری دی  جس کےبعدکالجزمیں داخلے  کے لئے طلباء یا والدین کوقطارمیں نہیں لگنا پڑے گا جبکہ بلامعاوضہ فیس جمع کروانے  کے لئے بینک آف پنجاب کیساتھ معاہدہ  کی بھی منظوری دی گئی،  کابینہ نے پسماندہ علاقوں میں مقامی سطح پراساتذہ بھرتی کرنےکی بھی منظوری دی۔

سرمایہ کاری کو فروغ   کے لئے پنجاب کابینہ نے2 سوارب کی نئی سرمایہ کاری کی منظوری دی، صوبےمیں5 نئےسیمنٹ پلانٹ لگائےجائیں گے اور 90 روزکے اندر سیمنٹ پلانٹ  لگانے   کے لئے  این اوسی دیاجائےگا،  ون ونڈوآپریشن کےتحت سرمایہ کاروں کو سہولت دی جائے گی۔

بارش اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں املاک، جانوروں کےہلاک ہونے کےازالے   کے لئے مالی پیکج کی منظوری دی گئی،  20 اضلاع میں20 کروڑ 90 لاکھ  کی امداد تقسیم کی جائے گی،  واگزار کروائی گئی زمینوں کو شفاف طریقے سےمحکموں کومنتقل اورآکشن کے ذریعےنیلام کیاجائےگا۔

کابینہ نے شاہدرہ میں ستر کنال کی اراضی پر فیملی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی قائم کرنےکی بھی منظوری دی جس کےتحت فیملی پارک بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں