’’ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا‘‘

8 Dec, 2020 | 02:40 PM

Shazia Bashir

مال روڈ (ذین مدنی) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

اپنے ایک انٹر ویو  میں زیبا بختیارنے  کہا کہ میں اب تک فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں اور اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا۔

زیبا بختیار نے اپنے کیئریر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ انار کلی  سے کیا ، انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز 1991ء میں فلم حنا ے کیا  جس کی ہدایات اور پیشکش رندھیر کپور نے دیں، ان کی پاکستانی فلم سرگم کے لیے ان کو نگار ایوارڈز بھی دیا گیا،  ان کی عدنان خان سے شادی اور علیحدگی بھی خبروں کا حصہ رہی ۔

زیبا بختیار پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل یحییٰ خان بختیار کی بیٹی ہیں،  جو ایک کوئٹہ کے پٹھان تھے،  ان کی ماں ہنگری سے تعلق رکھتی تھیں، 1995ء میں فلم سنگم میں کام کرنے کے بعد انہوں نے گلوکار عدنان سمیع خان سے شادی کی جو صرف 1997ء میں ہی طلاق پر ختم ہوئی،  اس سے ان کا ایک بیٹا ہے اذان سمیع خان جو خود بھی ایک نوآموز فلم پروڈیوسر ہے .

مزیدخبریں