ڈیفنس (زین مدنی )پاکستان کے نامورقوال اور بالی ووڈ فلموں کیلئے موسیقی دینے کے لئے معروف گلور کار راحت فتح علی اپنے چچا نصرت فتح علی خان کو یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ بہت غصے والے تھے، پرسکون رہتے تھے لیکن تبھی تک جب تک کوئی غلطی نہیں ہوتی تھی۔ مجھے بھی انہوں نے ڈانٹا اور ایک ڈانٹ تو آج بھی یاد ہے۔
معروف گلوکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نصرت فتح علی خان بہت غصیلے تھے لیکن درست سر، لے ، تال انہیں پرسکون رکھتے ہیں۔ وہ گائیکی کے لئے اتنے حساس تھے کہ ان کے سامنے گانا تو دور کوئی منہ بھی نہیں کھولتا تھا لیکن اگر ان کا ڈر تھا تو ان کے گانے کی عزت بھی اتنی ہی تھی اور ہے۔
ایک بار ہارمونیم کے ریاض میں مجھ سے ایک حرکت نہیں لگ رہی تھی، وہ ڈانٹ مجھے آج بھی یاد ہے۔ راحت فتح کو امید ہے کہ ان کا آبائی پیشہ یعنی کہ قوالی کا مستقبل روشن ہے۔ اس کی وجہ راحت کے مطابق یہ ہے کہ دنیا بھر میں قوالی کے لائیو شوز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کے اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز ہوگئے اور وہ اتنے سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی موسیقار بن گئے۔ 50 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ واحد پاکستانی گلوکار کا اعزاز حاصل کرنے والے راحت فتح علی خان کے متعدد گانوں کو یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔