در نایاب: ایل ڈی اے میں جائیدادوں کا وراثتی انتقال کرانے والوں کو بڑا ریلف ملنے کا امکان، ایل ڈی اے نے وراثتی انتقال کورٹ ڈگری کی بجائے نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی بنیادوں پر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اربن پلاننگ ونگ نے ڈی جی کو تجویز دی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ایجنڈا گورننگ باڈی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، وراثتی انتقال کا ایجنڈا کل گورننگ باڈی میں پیش کیا جائے گا۔
نئی تجویز کے مطابق وراثتی انتقال کی درخواست کے ساتھ نادرا کا ایف آر سی لگے گا ، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر نادرا کے تصدیقی کاونٹر سے ایف آر سی کی ویریفکیشن ہوگی، نادرا ویریفکیشن کے بعد وراثتی انتقال کی درخواست جمع کرائی جاسکے گی ، موجودہ نظام کورٹ ڈگری کے حصول میں کئی ماہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کورٹ ڈگری کے ساتھ فیسیں بھی ادا کرنی پڑتی ہیں لیکن نئی تجویز کی منظوری کے بعد تمام پیچیدہ مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔