صوبائی وزیر تعلیم مراد راس رکاوٹ بن گئے

8 Dec, 2020 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس چیف سیکرٹری کے اختیارات میں مداخلت کرنے لگے۔ وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم اپنی مرضی کا تعینات کرنے کے لئے دباو ڈالنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس چیف سیکرٹری پنجاب کے اختیارات میں مداخلت کرنے لگے ہیں۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹرمراد راس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی تعیناتی میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد راس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اپنی مرضی کا لگوانے کے لئے دباؤ ڈال رہےہیں ،جبکہ چیف سیکرٹری آفس اپنی مرضی کا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن لگانا چاہتا ہے۔ وزیرتعلیم اوربیوروکریسی کی کشمکش کی بدولت سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی آسامی پر تعیناتی نہیں ہو سکی اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی آسامی بدستور خالی پڑی ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے اہم عہدوں پر فائزافسران کو ترقیاں دینے کے ساتھ تباد ے کردیے تھے، اسدرحمان گیلانی کوسیکریٹری ایگری کلچرتعینات کردیاگیا،نسیم صادق ممبربورڈآف ریونیو، فوادہاشم ربانی کوسیکریٹری سپورٹس اور اسلم حیات سیال کو ڈی جی کچی آبادی تعینات کردیا گیا۔اسی طرح  ڈی جی کچی آبادی خالدمحموداور پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ افتخارعلی سہو او ایس ڈی بنادیا گیا، ساجدظفرڈال کوپرنسپل سیکریٹری ٹووزیراعلیٰ کااضافی چارج دےدیاگیا۔

سیکریٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کو اوایس ڈی بنادیاگیا،ڈاکٹرمحمدسہیل شہزادکوسیکریٹری سکولزایجوکیشن کااضافی چارج مل گیا، ممبرپی اینڈ ڈی محمدشفیق احمد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری علی طاہر، سیکریٹری لٹریسی سمیرا صمدکواوایس ڈی بنادیاگیا جبکہ ندیم محبوب کوسیکریٹری لٹریسی کاایڈیشنل چارج دےدیاگیا۔

مزیدخبریں