ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت

 راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راؤ دلشاد) راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت، ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے فیز ون کی ایکوائر ہونے والی اراضی کا سروے مکمل کر لیا گیا۔ 

 ضلعی انتظامیہ نے فیز ون کے سٹرکچرز ،انڈسٹریل و رہائشی یونٹس کا سروے مکمل کرکے راوی ریور اتھارٹی کو ارسال کردیا، فیز ون کیلئے لاہور اور شیخوپورہ کی 15 ہزار 180 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل کیا گیا، لاہور کی تحصیل شالیمار اور تحصیل سٹی 3 ہزار 12 اراضی پر کھڑی فصلیں ہیں، شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے اور تحصیل فیروزوالہ کی 12 ہزار 168 ایکڑ اراضی پر فصلیں ہیں۔

 لاہور کی تحصیلوں میں 5 ہزار 356 سٹرکچرز جبکہ شیخوپورہ کی تحصیلوں میں 2 ہزار 65 سٹرکچرز رپورٹ ہوئے لاہور کی حدود میں 330 ٹیوب ویلز جبکہ شیخوپورہ کی حدود میں 528 ٹیوب ویلز ہیں۔ لاہور کی تحصیلوں میں 29 ہزار 835 درخت جبکہ شیخوپورہ کی تحصیلوں 8 ہزار 429 درخت ہیں۔

تحصیل شالیمار اور سٹی میں 428 صنعتی یونٹس جبکہ تحصیل مریدکے اور فیروز والہ میں 7 انڈسٹریل یونٹس ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے فیز ون کا سروے مکمل کرکے رپورٹ راوی ریور اتھارٹی کو ارسال کردی۔

 دوسری جانب راوی کنارے نئے شہر کیلئے فنڈ کی فراہمی میں نئی بحث چھڑ گئی۔ راوی کنارے نئے شہر کو آباد کرنے کیلئے زمین کی خریداری کرنا ہے اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس زمین کی خریداری کے لیے فنڈز موجود نہیں، جس کیلئے اتھارٹی نے حکومت سے سو ارب روپے کا قرض مانگا ہے.

حکومت پانچ ارب روپے کا قرض دینے پر رضا مند ہوگئی ہے، لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی بحث شروع ہو چکی ہے، گرانٹ دینی ہے تو اسکیم کو بطور سپلیمنٹری بجٹ میں شامل کرنا ہوگا، گرانٹ ون ٹائم ہوگی اور بجٹ سے کٹ لگا کر فنڈ منتقل ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer