لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

8 Dec, 2020 | 09:59 AM

Sughra Afzal

رائے ونڈ روڈ (نبیل ملک) لاہوریوں کی پر زور فرمائش پر اب لیک سٹی انتظامیہ نے 5 مرلے کے ایک ہزار پلاٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع کردیا، اپنے آغاز کے پہلے روز سے آج تک لیک سٹی انتظامیہ نے لاہوریوں سے جو بھی وعدہ کیا، اسے 

 وفا بھی کیا۔ 

ذرائع کے مطابق لاہوریوں  کی پسندیدگی اور مطالبے کو دیکھتے ہوئے اب لیک سٹی انتظامیہ نے پانچ مرلے کے ایک ہزار پلاٹوں کی فروخت کا آغازکر دیا ہے۔ جن کا قبضہ تین سال کی آسان اقساط ادا کرنے پرحاصل کیا جا سکتا ہے، لیک سٹی کے 5 مرلہ پلاٹس والے نئے سیکٹر ایم ایٹ میں 150 کشادہ روڈ، گرینڈ جامع مسجد، فیملی پارکس، کمرشل مارکیٹ ایریا، بجلی کی زیرزمین کیبل، اپنا گرڈ اسٹیشن، فل وولٹیج بجلی سمیت فل پریشر گیس کی24 گھنٹے بلاتعطل سپلائی جیسے اہم فیچرز شامل ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیک سٹی کے رہائشی بہترین سکیورٹی انتظامات سمیت عالمی معیار کا گالف کلب، فیملیز کیلئے تیارکردہ لیک سٹی چڑیا گھر، سینما ہاؤس، لیک سٹی شاپنگ مال، لیک سٹی فوڈ سٹریٹ اور ایسی ہی دیگرآسائشوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےلاہور کیلئے 60 ارب کے 8 میگا پراجیکٹ بنانے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے شہریوں کیلئے بڑے تعمیراتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔60 ارب کے اس میگا پیکج میں ہیلتھ کے شعبے کیلئے 1000 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جانا شامل ہے۔ ہسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ شاہکام چوک میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کے پیش نظر وہاں انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہے، عوامی فلاح کے اس منصوبے پر 1.3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، دس انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے، اس منصوبے پرایک  ارب روپے لاگت آئے گی، گلاب دیوی ہسپتال کے قریب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنایا جائے گا، اقبال ٹاون کریم بلاک مارکیٹ میں اسی مقصد کیلئے ایک اعشاریہ پانچ ارب سے اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں