لیگی رہنما کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

8 Dec, 2019 | 10:51 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خواجہ عمران نذیر کار حادثے میں زخمی ہوگئے، خواجہ عمران نذیر کے سر پر شدید چوٹیں آنے سے بارہ ٹانکے لگائے گئے اور سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما جنرل سیکرٹری پنجاب خواجہ عمران نذیر کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ڈبل کیبن ڈالے نے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو ٹکرماری جس کی وجہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے باعث خواجہ عمران نذیر کے سر پر چوٹیں آئی اور ان نجی ہسپتال میں منقتل کیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر کو سر پر بارہ ٹانکے لگائے گئے اور سی ٹی سکین بھی کیا گیا جبکہ مزید علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں