ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دھند کے ساتھ سموگ کا حملہ برقرار

شہر میں دھند کے ساتھ سموگ کا حملہ برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور میں سموگ کے ڈیرے برقرار، ائیرکوالٹی 350 ریکارڈ، سب سے زیادہ آلودگی واہگہ کے اطراف میں مانیٹر کی گئی۔ سموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئندہ ہفتے لاہور میں سردی میں اضافے کے ساتھ سموگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ بھی برقرار ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور دیگرعوامل کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈکس 350 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 18 رہنے کا امکان ہے۔