چور بچے کی سائیکل لیکر فرار

8 Dec, 2019 | 05:28 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) چوروں سے بچوں کی سائیکل بھی محفوظ نہ رہی، سمن آباد کے علاقے میں چور اکیڈمی کے باہر سے بچے کی سائیکل لیکر فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔        

سمن آباد کےعلاقے میں نامعلوم ملزم اکیڈمی کے باہر سے ساتویں کلاس کے بچے کی سائیکل لیکر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص پہلے ریکی کرتا ہے، پھر بڑے آرام سے سائیکل کے ساتھ لگا ہوا لاک کاٹتا ہے اور سائیکل لے کر فرار ہوجاتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکیل۔

مزیدخبریں