سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بہترنہ ہوسکی، لندن میں زیرعلاج میاں نواز شریف کو امریکا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت بدستورخراب مرض کی مکمل تشخیص نہ ہوسکی، ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس تسلی بخش نہیں، شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر نہیں ہورہی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ دماغ کوخون فراہم کرنے والی شریان کی رکاوٹ دورکرنے کی ٹیکنالوجی برطانیہ میں بھی دستیاب نہیں، اس لیے نواز شریف کوعلاج کے لیےامریکا لے جایا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 19 نومبر سےلندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کا لندن گائز ہسپتال اور لندن برج اسپتال میں کئی بار طبی معائنہ ہوچکا ہے۔