قذافی بٹ: حکومت پنجاب کا مرکز کی طرح پنجاب میں بھی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے ریگولر اجلاس بلانے کا فیصلہ، کمیٹی پنجاب حکومت کی پرفارمنس سامنے لائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مرکز کی طرح پنجاب حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کو فعال، پنجاب کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی باقاعدگی سے حکومتی پرفارمنس کو اجاگر کرے گی۔ کمیٹی اپوزیشن کی تنقید کاجواب دینے کی بھی حکمت عملی پرعمل کرے گی، حکومتی ترجمانوں اور میڈیا کمیٹی کے ارکان مرکز کی طرح پنجاب میں بھی ہر اہم ایشو پر اجلاس کریں گے۔