پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

8 Dec, 2019 | 12:39 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے اے سی لیول کے تقرر و تبادلے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹکمشنرزاورسیکشن افسروں کی سطح کے تباد لے کرنے کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ورکنگ مکمل کرلی، اس وقت پنجاب میں 144 اسسٹنٹ کمشنرکام کر رہے ہیں، جن میں سے اکثریت کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کسی بھی وقت ان تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، ڈی سی، کمشنرز اور سیکرٹریوں کے پہلے ہی تبادلے ہو چکے ہیں اوراب ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے ہونگے.

مزیدخبریں