(علی رضا) سندھ گریجوایشن ایسوسی ایشن لاہور کیمپس کے زیراہتمام سندھی ثقافت کے دن کا انعقاد، صوبے بھر سے سندھی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل میں سندھی ثقافت کے فروغ اور کلچر کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھی گیتوں کی سرتال اور پرفارمنسز نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
بچوں نے سندھی گیتوں پرخوبصورت رقص کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔
الحمرا آرٹ کونسل میں منعقدہ سندھی ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور دن کا اہتمام کیا گیا جسے زندہ دلان لاہور نے خوب سراہا اور سندھی کلچر کے فروغ کو پنجاب میں خوش آئند قرار دیا۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw