چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 10 منزلہ ایڈمنسٹریٹو بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

8 Dec, 2018 | 12:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف)چیف جسٹس محمد انوار الحق نے لاہور ہائیکورٹ میں دس منزلہ نئے ایڈمنسٹریٹو  بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا  ۔ چیف جسٹس انوارالحق کہتے ہیں کہ بروقت انصاف کی فراہمی کےلیے ججز کی تعداد میں اضافہ زیر غورہے۔ جبکہ زیر التوا مقدمات کو نمٹانا ترجیح ہے.

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد انوارالحق نے ہائیکورٹ کی عمارت کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے5 سال تک توسیعی پروگرام پر کام کیا ہے۔ زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس محمد انوارالحق نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے عملے کیلئے جگہ کی کمی کا سامنا ہے ۔پرانا ایڈمنسٹریٹو بلاک ختم کرکے 40 عدالتوں کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اوتھ کمشنر شیڈ اور منشی خانے کی جگہ پر نئے ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر تین سال میں مکمل ہوگی ۔ اس منصوبے پر 82 کروڑ 53 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بلڈنگ پورشن پر56 کروڑ 47 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے نئے ایڈمنسٹریٹو بلاک کے افتتاح کے موقع پر ملکی استحکام و ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

مزیدخبریں