گرین ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اچانک سوگ میں بدل گئیں

8 Dec, 2018 | 09:46 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) گرین ٹاؤن میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دوست کی شادی میں ملتان سے آیا نوجوان اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

گرین ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت سوگ میں بدل گئیں جب دوست کی شادی میں ملتان سے آیا 22 سالہ نوجوان کامران اندھی گولی لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی صدر ڈویژن نے گرین ٹاؤن فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسروں کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں