لاہور نالج پارک منصوبے کی سنی گئی، حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

8 Dec, 2018 | 09:00 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) ایک طرف سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کی تیاری تو دوسری طرف کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری، لاہور نالج پارک کمپنی کی چار دیواری کیلئے 30 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عدالت میں سرکاری کمپنیوں کی بندش کے متعلق جاری کیس کے باوجود 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز لاہور میں برکی کے قریب واقع 852 کنال رقبے کی چار دیواری کی تعمیر کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ سابق دور حکومت میں 852 کنال پر نالج پارک سٹی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس میں ٹاپ بین الاقومی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز بنائے جانے تھے۔ چار دیواری کی تعمیر آئی ڈیپ اتھارٹی پنجاب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں آج کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوگا جس میں فنڈز کے استعمال پر مزید فیصلہ اور منظوری بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں