سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سکیورٹی گارڈز کا احتجاج کرنےکا اعلان

8 Dec, 2017 | 11:50 PM

 لاہور(سٹی42):سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سکیورٹی گارڈز کا کم تنخواہ لینے سے انکار،کہتے ہیں کہ ہیڈ آفس کے سیکیورٹی گارڈز کے برابر تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا جائے گا۔

کمپنی نے ایک ماہ قبل دو نئی کمپنیوں کو سیکیورٹی کا ٹھیکہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اور سیکیورٹی انتظامیہ کے درمیان بیس ہزار ماہانہ تنخواہ کا معاہدہ طےہوا۔ گارڈز کو گیارہ ہزار روپے دینے کی کوشش کی گئی، جو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا۔

تیرہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہ دینے پر سیکیورٹی گارڈز نے ڈیوٹی نہ دینے کی دھمکی دی ہے۔ سوئی ناردرن انتظامیہ نے پیر تک معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں