ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی سینکڑوں ادویات کے نمونے ٹیسٹ نہ ہو سکے

ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی سینکڑوں ادویات کے نمونے ٹیسٹ نہ ہو سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور(سٹی42):حکومت کی جانب سے خطیر رقم سے اپ گریڈیشن کے باوجود ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی کارکردگی۔ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران خریدی گئی سینکڑوں ادویات کے نمونے ٹیسٹ نہ ہوسکے۔

حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن تو کر دی گئی لیکن لیبارٹری کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی۔ مالی سال دو ہزار سولہ اور سترہ کے دوران شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ادویات خریدی گئیں،جن کے نمونے مئی اور جون میں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کو بھجوائے گئے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے ادویات کے نمونے چھ ماہ کا عرصہ گزرنے پر بھی ٹیسٹ نہیں کئے جاسکے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد سیمپل التوا کا شکار ہیں۔

 لیبارٹری کی سست روی کے باعث ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ لوکل پرچیز کے ذریعے ادویات کی کمی پوری کرنے میں کوشاں ہے،جس پر اضافی بجٹ خرچ ہو رہا ہے۔ٹیچنگ ہسپتالوں کے پاس ادویات کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود لیبارٹری رپورٹ نہ ہونے کی وجہسے ان کو استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔               

مزیددیکھئے: