مسلم لیگ ق کے صدر اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ایک بار بھر رابطہ

8 Dec, 2017 | 08:42 PM

(سٹی42):مسلم لیگ ق کا وفد اتوار کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کرنے والوں میں ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا بھی شامل ہو گئے۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ایک بار بھر رابطہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ کا وفد اتوار کو عوامی تحریک کے سربراہ سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کرنے والوں میں ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا بھی شامل ہو گئے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سانخہ ماڈل ٹاون کی شائع ہونے والی انکوائری رپورٹ اور دیگر معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ کی حکمت علمی بھی مرتب کی جائے گی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کسی ایک جماعت نہیں بلکہ سب کا مسئلہ ہے۔ جہاں پر حکمرانوں نے خون کی ہولی کھیلی ہے۔

مزیددیکھئے:

؎

مزیدخبریں