عمران خان صرف پریشرگروپ ہےانکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں:مولانافضل الرحمن

8 Dec, 2017 | 08:09 PM

 لاہور (سٹی42): جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کا موازانہ کرنے کے لئے تھرمامیٹر ڈھونڈنا پڑے گا، عمران خان صرف پریشر گروپ ہے انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

جامعہ رحمانیہ میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، دھرنا سیاست سے پہلے بھی عدم استحکام کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔ حکومت نے اگر ساڑھے چار سال مکمل کرلئے ہیں چار پانچ ماہ رہ گئے ہیں اس میں سے اگر کوئی ایک ڈیڑھ ماہ کاٹ کر اسے اپنی فتح سمجھتا ہے تو یہ فتح نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف ایک پریشر گروپ ہیں اسکے علاوہ کچھ نہیں انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر بھی خوب گرجے برسے، کہتے ہیں کہ ایم ایم اے سے جانے سے پہلے بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا اب ہم انہیں عزت و احترام کے ساتھ ایم ایم اے میں لانا چاہتے ہیں لیکن اگر انہیں عزت راس نہیں تو کیا کہا جاسکتا ہے۔

 مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی فاش غلطی کی گی ہے، عقل سے عاری فیصلہ ہے، فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے۔

مزید دیکھئے:

 

مزیدخبریں