سپریم کورٹ کے فیصلے سےآج عوام کی فتح ہوئی ہے: شہباز شریف

8 Dec, 2017 | 05:25 PM

(سٹی 42): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج چند لوگوں کے مفاد پر عوام کی فتح ہوئی ہے، عمران نیازی کوغریب کی سہولت کااندازہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر تاخیر نہ ہوتی تو یہ ٹرین پچیس دسمبرتک ٹریک پر چل جانا تھی۔ منصوبے سے ہزاروں طلبہ اور مزدوروں کو فائدہ ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تحریک انصاف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے بھرپور مخالفت کی، منصوبہ روکنے کیلئے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں۔

 انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی کو غریب کی سہولت کا اندازہ نہیں، لگژری گاڑیوں میں گھومنے والے سہولیات چھیننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے مکمل کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

مزیدخبریں