(وردہ ریاض): زندہ دلان لاہور تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی, بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
جیسے جیسے دسمبر گزر رہا ہے ویسے ہی سردی کی شدت بھی بڑھ رہی ہے، رفتہ رفتہ ٹھٹھرنے کے دن قریب آ رہے ہیں۔ ابھی تک تو شہری ٹھنڈی ہوا کیساتھ دھوپ کے بھی مزے لے رہے ہیں، مگر اب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کردی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج باغوں کے شہر کا کم از کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔