اکانومسٹ ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا حلف لے لیا

8 Aug, 2024 | 11:58 PM

سٹی42:  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا۔ ڈاکٹر یونس ڈھاکہ میں سٹوڈنٹس کی بغاوت کے نتیجہ میں شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کے وقت ملک سے باہر فرانس میں مصروف تھے۔ انہین ان کی غیر موجودگی میں عبوری حکومت کا سربراہ بنایا گیا۔ وہ آج جمعرات کے روز ڈھاکہ واپس پہنچے اور عبوری حکومت کے سربراہ کی ھیثیت سے حلف لیا۔ 

حلف  کی تقریب بنگلہ دیش کے ایوانِ صدر میں ہوئی۔ ڈاکٹر یونس سے بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے حلف لیا۔

سٹوڈنٹس کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے دو سٹوڈنٹس  ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس کے پیرس سے وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ڈاکٹر  یونس کی آواز بھر گئی۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ طلبہ نے ملک کو بچالیا،ہمیں آزادی کا تحفظ اور امن واستحکام کے لیے کام کرنا ہے، ان کے ساتھ کھڑے نوجوانوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی جانب سے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت فرار ہونے والی مستعفیٰ وزیراعظم حسینہ واجد کے مستقل قیام کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوٖڈ لیمی سے بنگلہ دیش کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بھارت کا کہنا ہے حسینہ واجد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گی۔

مزیدخبریں