ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا، گولڈ میڈل جیت گئے

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا، گولڈ میڈل جیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں نیزہ پھینکنے کا  118 سال کا ریکارڈ توڑ دیا اور گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔  پاکستان اولمپک گیمز میں40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس وقت سارا پاکستان آدھی رات کو پیرس اولمپکس مین گولڈ میڈل جیتنے کا جشن منا رہا ہے۔ 

فائنل راؤنڈ کے پہلے مرحلہ میں اولمپکس ریکارڈ بنانے کے بعد دوسرے مرحلہ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو  92.97 میٹر پھینکی۔ فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم  شروع سے آخر تک لسٹ میں سب سے اوپر رہے۔  ارشد ندیم نے اپنی آخری تھرو  91  میٹر سے اوپر پھینکی جس کے بعد ان کی فتح کا آٖیشل اعلان کر دیا گیا۔ پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں سلور میڈل بھارت کے نیرج چوپرا کو ملا ہے۔ 

پاکستان نے 1884 میں آخری گولڈ میڈل ہاکی میں جیتا تھا، اس وقت پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان حسن سردار تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے  1992 میں بارسلونا اولمپکس مین ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پاکستان میں  40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کا تعلق  پنجاب کے میاں چنوں کے گاؤں چک  105/15 سے ہے۔ پاکستان بھر کی طرح ارشد ندیم کے گاؤں میں بھی  اولمپک گولڈ میڈل لانے پر آدھی رات کو ڈھول بج رہے ہیں اور بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔ 

ارشد ندیم کی یقینی فتح کا بھارت میں پاکستان سے پہلے اعتراف کیا گیا اور وہاں جیولن تھرو کے ایکسپرٹس نے ارشد ندیم کی پہلی ہی تھرو کے بعد کہہ دیا کہ آج جیولن تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈل پاکستان کے ارشد ندیم ہی لے جا رہے ہیں۔ 

فائنل راؤنڈ میں   16 اتھلیٹس کو شامل کیا گیا تھا۔  16 کھلاڑیوں میں سے  12 بہتریں اتھلیٹس کو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں جانے کا موقع ملا ہے، ان  12 اتھلیٹس میں ارشد ندیم سے سب اوپر ہیں۔ بھارت کے نیرج چوپرا بھی دوسرے راؤنڈ میں آنے والے  12 اتھلیتس مین شامل ہیں۔  توقع ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کیلئے  32 سال بعد پہلا اولمپک گولڈ لانے میں کامیاب ہو جائیں  گے۔ 

ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ میں اپنی پہلی تھرو پھینکی تو نیزہ 92.97 میڑع دور گرا۔ یہ ارشد ندیم کی زندگی کی سب سے بڑی جیولن تھرو تھی۔ پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونت کے فائنل میں اب تک سب سے بڑی تھرو ارشد ندیم کی ہوئی ہے۔

ارشد ندیم کے بعد بھارت کے اتھلیٹ نیرج چوپڑا نے دوسری کوشش میں  89.45 میٹر تھرو کی ہے۔  نیرج چوپرا کی پہلی تھرو ٹینکینکلی ناکام ہوئی تھی۔  ارشد ندیم کی بھی پہلی جیولن تھرو  ٹیکنیکلی کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

اولمپکس میں نئے فائبر نیزہ کے استعمال کے بعد سے ارشد ندیم کا 92.97 میٹر   نیزہ پھینکنے کا ریکارڈ  سب سے برٓ ہے۔ فائبر کا بنا نیزہ استعمال ہونے سے پہلے جو  نیزہ استعمال ہوتا تھا اس کا وزن کچھ زیادہ تھا اور اس سے کی جانے والی تھروز  100 میٹر سے زیادہ بھی ریکارڈ کی گئین لیکن 800 گرام وزن کے فائبر سے بنے  ک وزنی نیزہ کی تھرو کا یہ سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ 

ارشد ندیم نے  اپنی تیسری تھرو جو پھینکی وہ  88 میٹر سے کچھ زیادہ رہی،   پہلی تھرو   ٹیکنیکلی شمار نہیں ہوئی تھی۔

بھارت کے نیزہ باز نیرج چوپرا  نے اپنی تیسری تھرو 89.45 میٹر دور پھینکی ، ان کی تیسری تھرو ٹیکنیکلی شمار نہیں ہوئی۔