ابراہیم قریشی :فیصل ٹاؤن اے بلاک کے علاقےکاسیوریج نظام جواب دےگیا۔جگہ جگہ گندگی کےڈھیر ہیں ۔ مکین پریشان ہیں
شہرکےمتعدد علاقوں کی طرح فیصل ٹاؤن اے بلاک کے علاقےکاسیوریج نظام بحال نہ ہوسکا۔ اہل علاقہ کا کہناہے گٹر ابل رہےہیں۔ ڈینگی ، ملیریا اور جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ہر طرف مچھرپائے جاتے ہیں۔ واساانتظامیہ شکایت حل نہیں کررہی۔ گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ مکینوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔