ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد چیئرمین میڈیکل ٹریبیونل اسلام آباد تعینات ہو گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت کے بعد وزیراعظم نے جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد کی بطور چیئرمین میڈیکل ٹریبیونل اسلام آباد تعیناتی کی منظوری دی، جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد کو پہلا چیئرمین میڈیکل ٹریبیونل تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے، ان کی 3 سال کے لئے تعیناتی کی گئی ہے، میڈیکل ٹریبیونل کا دائرہ اختیار پنجاب سمیت ملک بھر ہوگا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزرات قانون و انصاف نے نوٹفکیشن بھی جاری کیا، چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد ہائیکورٹ کے 2 ریٹائرڈ ججز کی بطور ممبر ٹربیونل تعیناتی کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی 2 ممبران کی تعیناتی کی جائے گی۔