گلوکارہ میگھا کا نیا گانا ’’ساری دنیا‘‘ ریلیز

8 Aug, 2024 | 10:22 PM

زین مدنی :گلوکارہ میگھا کا نیا گانا ’’ساری دنیا‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔ 

گانے کی موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری سمیر کی ہے ۔ گانے کی ویڈیو کے کوریوگرافر زیشان جانو اور وقار علی ہیں۔ میگھا کا یہ گانا میگھا جی پروڈکشن پر ریلیز کیاگیا ہے ۔ 

میگھا ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم پر کام کررہی ہیں جن میں وہ دیگر گلوکاروں کے ہمراہ گانے ڈیوٹ بھی کریں گی۔ 

مزیدخبریں