وقاص احمد: ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی سٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سرکل افسران،ایس ایچ او اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اکبری گیٹ،اسلام پورہ اور عرس مبارک حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں سیکورٹی امور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ساتھ باہمی مشاورت کی گئی۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ چہلم اور عرس کی تقریبات کے امن و امان کو برقرار رکھنے سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چہلم حضرت امام حسین اور عرس مبارک کی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے،ایس پی سٹی نے ہدایت کی کے سرکل افسران داتا دربار کے گرد و نواح اور جلوس کے روٹ پر سرچ آپرشن کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ضلعی انتظامیہ اور منتظمین سے مل کر چہلم اور عرس کے سیکورٹی انتظامات بروقت مکمل کریں،