ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے ڈی پی او برطرف کر دیا، میانوالی کی ترقی کے اہم فیصلے 

Maryam Nawaz, DPO Mianwali Mati Ullah, City42, Mianwali Development , Street Lights , city42
 مریم نواز نے ڈی پی او برطرف کر دیا، میانوالی کی ترقی کے اہم فیصلے 
Maryam Nawaz, DPO Mianwali Mati Ullah, City42, Mianwali Development , Street Lights , city42
 مریم نواز نے ڈی پی او برطرف کر دیا، میانوالی کی ترقی کے اہم فیصلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی شکایات کا نوٹس لے کر میانوالی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطیع اللہ کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس جمعرات کے روز لاہور میں ہوا۔ 

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے مطابق  ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کے متعلق عوامی شکایات  کی چھان بین کروائی اور شکایات صحیح پانے پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  کرائم ریٹ بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر  برہمی کا اظہار کیا۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔


مریم نواز نے دل کے مریضوں کے لئےپہلی کیتھ لیب میانوالی میں قائم کرنے کا اعلان بھ کر دیا۔ انہوں نے  میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولررائزیشن کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا۔ 
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو میانوالی میں سیلابی پانی کی بروقت مینیجمنٹ  اور رودکوہی سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔ 
انہوں نے صفائی کی نظام میں بہتری اور گرین بیلٹ کو ڈویلپ کر نے کی ہدایت بھی کی اور صفائی میں بہتری کے لئے درکار مشنری کی جلد از جلد فراہمی کا حکم بھی جاری کر دیا۔ 
انہوں نے سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کے دوران مریم نواز شریف نے ضلع  میانوالی میں روٹی اور آٹا کے نرخ بھی دریافت کئے اور  ضلع میانوالی میں کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔
مریم نواز نے  میانوالی شہر میں سٹریٹ لائٹس کو مکمل فنکشنل کرنے اور تجاوزات ہٹا کر گلیاں اور بازار وسیع کرنے کی ہدایت بھی کی۔